وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت حاصل ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، آئینی عدالت ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
وفاقی آئینی عدالت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دی جائے گی۔
