پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کروایا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی جانب سے اباؤٹ دِس اکاؤنٹ کے نام سے متعارف کروائے گئے فیچر کے ذریعے تمام صارفین کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
ایکس کے اسی فیچر کی وجہ سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہو رہا ہے لیکن ملک کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکس کی جانب سے کچھ پرائیویسی ٹولز بھی شامل کئے گئے جس وجہ سے ملک کا نام سامنے نہ آ سکا، یہ ٹولز ایسے ممالک کے لئے شامل کئے گئے ہیں جہاں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں ہے۔
پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے لاتعلقی ظاہر کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ چلانے والے کارکن ملک میں نہیں ہے وہ بیرون ملک سے اکاؤنٹ چلا رہے ہیں۔
