پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں بیانات توسیع پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی (foreign office)نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی بیانات بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں،بھارت اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرےاور خطے کا امن داؤ پر نہ لگائے۔
افغان طالبان رجیم نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ
بھارت کو اپنے شہریوں، بالخصوص اقلیتوں کی سیکیورٹی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیاز کا سلسلہ جاری ہے،بھارت اپنے عوام کی محرومیوں اور شناختی بنیاد پر زیادتیوں کا ازالہ کرے ۔
بھارت جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
پاکستان تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور قومی خودمختاری کے دفاع پر پختہ عزم رکھتا ہے۔
