منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، اختیار ولی خان

Ikhtiyar

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر سے منشیات ملک بھر میں اسمگل ہوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں منشیات کیخلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق بھی ضلع خیبر سے ہے۔ انہوں نے مشیر اطلاعات سے پریس کانفرنس کرائی کہ ایسا نہیں ہے۔ جبکہ وادی تیرہ میں تو منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے راستے بند کریں۔ لیکن منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ تاہم ہم نے نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔ اور اس دھندے سے کمائے جانے والے پیسے ریاست کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جس جگہ بھنگ کی فصل تیار ہوتی ہے وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زمین ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp