وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کا اہم اقدام ، سائلین کی سہولت کیلئے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم
تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔
