اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.53 تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق اس ہفتے مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ تاہم 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس ہفتے ٹماٹر 57.03 فیصد، لہسن 2.61 اور چینی کی قیمتوں میں 2.23 فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔
کیلے 0.72 اور چائے 0.59 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا شاندار کارکردگی پر افسران کو 2 سال کی تنخواہ بطور انعام دینے کا فیصلہ
حالیہ ہفتے میں پیاز 12.38 اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا۔ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
