ہنوئی: ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ویتنام میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 900 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق ویتنام کے صوبے ڈاک لگ میں 27 اور کھان ہوا میں 14 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ڈیزاسٹر ایجنسی نے انکشاف کیا کہ سیلاب کے باعث معیشت کو 445 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی نذر ہو گئے۔ سیلاب کے باعث 80 ہزار ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سڑکیں تباہ ہو گئیں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔ تاہم حکومتی ٹیمیں بحالی کے کاموں میں سرگرم ہے۔ تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈرونز کی پروازیں
سیلاب کے باعث 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ 88 ہیکٹر فشری فارم زیرآب آ گئے ہیں۔
