اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کی آفیشل ویب سائٹ باضابطہ طور پرلانچ کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پرچیف جسٹس امین الدین کا پیغام بھی پبلک کیا گیا ہے، جس میں عدالت کے مقاصد اور عوام کو عدالتی نظام تک بہتررسائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
نئی ویب سائٹ پروفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز کی پروفائلز دستیاب ہیں، جس سے عوام اور قانونی ماہرین ہر جج کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آئندہ عدالتی ہفتے کے مقدمات کی کازلسٹ بھی ویب سائٹ پرپبلک کردی گئی ہے، جس سے وکلاء، طلبہ اورعام شہری آسانی سے عدالتی شیڈول اورمقدمات کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
وفاقی آئینی عدالت کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ کا مقصد شفافیت، عدالتی کارروائیوں کی معلومات تک آسان رسائی اورعوام کوعدالتی نظام سے قریب لانا ہے۔
ویب سائٹ کے ذریعے مقدمات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس، احکامات اورفیصلے بھی آن لائن دیکھے جا سکیں گے، عوام اورقانونی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیا ہے، جس سے عدالتی معلومات کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
