ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی اڈے پر امریکی جوہری ہتھیار اور ایف 35 طیارے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرونز نے فوجی اڈے کے چکر لگائے اور غائب ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد کچھ پتا نہیں چلا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پراسرار ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ نکلے۔ ان کی شناخت اور کنٹرول سسٹم کا سراغ نہیں مل سکا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اور فوجی اڈے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈرونز کے ممکنہ ذرائع کے بارے میں مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جن میں جاسوسی، سائبر ہیکنگ یا دشمن ملک کی خفیہ سرگرمیوں کا شبہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی رپورٹ میں جنگ میں بھارت کی شکست کا اعتراف؛ انڈیا میں کہرام برپا ہوگیا
پُراسرار ڈرونز کی پروازیں اس وقت سامنے آئیں جب یورپی ممالک میں فوجی تنصیبات کی نگرانی اور ڈرون سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
