وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 4دسمبر کو این ایف سی ایوارڈ کے اجلاس میں شرکت کروں گا، وفاقی حکومت کی دفاع پر ہونے والی ہر میٹنگ میں شرکت کروں گا۔
سہیل آفریدی نے ڈیفنس رپورٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کیں، خیبرپختونخوا میں پولیس کی خالی آسامیوں کوجلد پرکریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وانا میں دہشتگردی پرآئی جی کو اداروں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی، شہادت بڑا رتبہ ہے، سب چاہتے ہیں شہادت ملے، وفاق کی طرف سے خیبرپختونخوا کے 3ہزار ارب روپے بنتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
انہوں نے کہا کہ شہدا الاؤنس پنجاب کے برابرکردیا، شہدا کے بچوں کو نوکری بھی ملے گی، پاکستانی ہوں، پاکستان کیخلاف سوچ بھی نہیں سکتا، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔
پاکستان سے عشق ہے، پولیس سربراہ اورچیف سیکریٹری صوبے سے ہونا چاہیے، پالیسیاں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ بننی چاہئیں، کسی سے ڈرتا نہیں، فیصلے پرڈٹ جاتا ہوں، غلطی ہو تومعافی بھی مانگ لیتا ہوں۔
موجودہ صورتحال میں تبدیل شدہ نیشنل ایکشن پلان آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کسی سے کوئی رابطہ نہیں، بانی سے ملاقات کیلئے چیف جسٹس کو فون کالزکیں لیکن جواب نہیں آیا۔
