بالی ووڈ ستاروں کے بعد اب بھارتی کرکٹرز نے بھی دبئی ایئر شو کے دوران تیجس طیارہ حادثے پر بیان دینے شروع کر دیے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ایکس پر جاری ایک بیان میں ونگ کمانڈر نامنش سیال کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ونگ کمانڈر نامنش سیال نے جرات، نظم و ضبط اور خدمت کے بلند ترین معیار کی نمائندگی کی۔
Deeply saddened to hear about the tragic loss of Wing Commander Namansh Syal in the Tejas crash during the Dubai Airshow. He represented the highest values of courage, discipline and service. My heartfelt condolences to his family and to the Indian Air Force fraternity 🙏🏻 The…
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) November 21, 2025
یووراج سنگھ نے اہلخانہ اور بھارتی فضائیہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کی خدمات اور قربانی کو یاد رکھے گی۔
یاد رہے کہ انڈیا کا تیجس طیارہ بھارتی فضائیہ کی مبینہ غفلت کے باعث دبئی ایئر شو کے دوران سب کی آنکھوں کے سامنے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ حادثے کے دوران طیارے کے پائلٹ جہاز سے نہیں نکل سکے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
