پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے ملائیشیا کو سالانہ 20 کروڑ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم کی ملائیشیا کو گوشت برآمدات سے متعلق کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارو ن اختر خان اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، اس کا مقصد ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں درپیش چیلنجز، موجودہ سفارشات اور آئندہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔
کمیٹی نے ملائیشیا کو گوشت کی سالانہ 200 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کا ہدف تجویز کیا، جسے اس شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب سے پاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی مزید بڑھ گئی
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت نجی برآمد کنندگان کے اشتراک سے ایک مشترکہ کاروباری ماڈل تیار کر رہی ہے، جس کے ذریعے گوشت کی ترسیل کو مزید موثر، منظم اور تیز بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہڈی والاگوشت برآمد کرنے کیلئے قابل عمل حل پر بھی کام جاری ہے۔
