پاکستان نے شیخ حسینہ واجد(sheikh hasina wajid) کی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام جمہوری اورآئینی عمل کےذریعےمسائل سلجھانےکی اہلیت رکھتےہیں۔
بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برسلز کے سرکاری دورے پر ہیں،جہاں انہوں نے ساتویں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کےصدر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں امن،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی پر گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کمشنرز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،نائب وزیراعظم نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔
شیخ حسینہ واجد نے عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا
معاہدے کے تحت پاکستانی طلبہ کو 400 اسکالرشپس دی جائیں گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی،پاکستان اور سلووینیا نے سیاسی مشاورت کے فریم ورک کے قیام پر اتفاق کیا۔
