چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
ایکس سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گےجبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہو گی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن الیون میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہونگی۔
دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفر آباد ممکنہ شہروں میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کررہی ہے۔
