پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا ، پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کیلئے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی جن میں فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی
اس کے علاوہ پی سی بی نے سیالکوٹ ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ کر دیئے ہیں ، نیلامی میں صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان شریک ہوں گے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔
