بیٹے رجب بٹ (rajab butt)کی شراب نوشی کے الزام پر ان کی والدہ نے وضاحت جاری کردی۔
رجب بٹ کی والد ہ کا کہنا ہے کہ وہ (رجب بٹ)نشے میں نہیں تھابلکہ دوا کے زیر اثر تھا۔ ان کا بیٹا سردیوں میں سانس، گلے اور نزلے کی تکالیف کا شکار رہتا ہے اور وہ ایسی ادویات لیتا ہے جن سے غنودگی آتی ہے۔
سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نازیبا گفتگو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
جب وہ خود رجب کے ساتھ ہوتی ہیں توقدرتی علاج کرتی ہیں مثلاً گرم پانی اور ہربل چائے، مگر وہ بیرونِ ملک ہے، اس لیے دواؤں پر انحصار کرنا پڑا۔
انہوں نے مذہبی اور ثقافتی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا حسینی ہے، یزیدی نہیں، شراب ہمارے کلچر اور مذہب میں حرام ہے۔چونکہ وہ جس ملک میں ہے وہاں شراب پینا عام ہے لوگ اس بنیاد پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کچھ روز قبل رجب بٹ کی نشے کی حالت میں چیٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے سنے گئے تھے۔
