جاپان کے ایک ساحلی شہر میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی مچا دی، جسے حکام نے گزشتہ 50 برسوں کی بدترین آتشزدگی قرار دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے 12 ایکڑ سے زائد رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ 170 سے زائد عمارتیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

آگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر ہو کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیے گئے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ
خبر ایجنسی کے مطابق تیزہواؤں نے آگ کومزید بھڑکایا اور شعلے شہرسے قریب واقع ایک غیر آباد جزیرے تک جا پہنچے، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی، فائر بریگیڈ کے درجنوں یونٹس طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس غیر معمولی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
متاثرہ مقام پرامدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔
