دو آسکر ایوارڈ جیتنے والا اداکار کیون اسپیسی بےگھر، حیران کن انکشافات

Kevin Spacey

ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔ وہ کبھی ہوٹلوں اور کبھی عارضی رہائش گاہوں میں وقت گزار رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ کے متنازعہ اداکار کیون اسپیسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ان پر لگنے والے ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی جنگ نے انہیں شدید مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا کوئی گھر نہیں ہے اور وہ بےگھر ہیں۔ کبھی ہوٹلوں اور کبھی عارضی رہائش گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

کیون اسپیسی نے کہا کہ مقدمات میں قانونی فیسیں اتنی زیادہ تھیں کہ ان کی جمع پونجی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ اور کام نہ ملنے کے باعث آمدنی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا بالیٹمور والا گھر چھوڑ چکے ہیں۔ کیونکہ وہ نیلامی میں ان کے ہاتھ سے چلا گیا تھا۔ اب انہیں جہاں کوئی کام ملتا ہے وہ وہیں رہ لیتے ہیں۔ اور ان کا فی الحال کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے پر وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف لوٹنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی ایوارڈ یافتہ ہیں۔ اور انہوں نے کئی دہائیوں تک انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ شاندار اداکاری کی وجہ سے دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کا رافیل طیارے گرنے اور بھاری نقصان پر مودی سے سوال؛ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

2017 میں ان پر متعدد جنسی ہراسانی کے الزامات لگے جس نے ان کے کیریئر کو داؤ پر لگا دیا۔ تاہم اب کو کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔ لیکن ان تنازعات کے باعث ان کی شہرت اور آمدنی دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp