ہری پور، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد ہی کوئی بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے۔
ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقبول ترین لیڈراوران کی اہلیہ جیل میں ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پرمبینہ تشدد کیا گیا، جوانتہائی قابلِ مذمت ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 23 نومبرکے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی سے ملاقات کی مکمل اجازت ہونی چاہیے، مصدق ملک
ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگرانتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے حالات سنگین رخ اختیارکرسکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ قائد سے وفاداری پر انہیں 50 سال کی سزا سنائی گئی، لیکن وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
ان کے مطابق ان پر 766 مقدمات درج کیے گئے، جن میں قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین الزامات شامل ہیں، ن لیگ “خون لیگ” ہے اور ہمارے کارکنوں کی شہادتوں کی ذمہ دار ہے۔
رہنما پی ٹی آئی جنید اکبرنے خطاب میں عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہری پورسے اسلام آباد اورڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کر کے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز کیا جائے۔
