کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک (P-4234)کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے قریب روکا۔
پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط
ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی۔پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد ہو نے والی اشیا ضبط کر لی گئیں۔
ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سرا ہا ہے، سمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
