وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی سے ملنے بالکل دیا جانا چاہیے، بانی سے ملاقات کی جائے مگراسکے بعد ملک میں کوئی اشتعال انگیزی نہیں ہو۔
ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں بالکل ملک کی خواتین کا احساس ہوا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بغیرکسی زورآزمائی کے ہجوم کو سنبھالنے کی ٹریننگ ہونی چاہئے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ مریم نوازکوگھسیٹا بھی گیا اوروالد کے سامنے اسپتال سے گرفتار بھی کیا گیا، جس نے بھی قانون سے بالاتر کام کیا ہے اسکو دیکھنا پڑے گا۔
13 نشستوں کے ضمنی انتخابات کی مہم 21 نومبر رات 12 بجے ختم ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں اکثریہ چیزیں ٹریننگ کی کمی کی وجہ سے کئی دفعہ دیکھنے میں آتی ہیں، پی ٹی آئی احتجاج کرے، اشتعال انگیزی نہ پھیلائے،احتجاج میں املاک کونقصان ہرگزنہیں پہنچایا جانا چاہیے۔
پولیس کی جانب سے بھی کی جانے والی زیادتی رکنی چاہیے، پی ٹی آئی کہتی ہے اسلام آباد پرچڑھائی کریں گے، حملہ کردیں گے۔
پی ٹی آئی تو یہ بھی کہتی ہے کہ جیل توڑکربانی کو لے جائیں گے، ملاقات نہ ہونے کی وجہ پی ٹی آئی کے اندر اپنی پارٹی کی سیاست ہے۔
