پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن کو 4 ہزار کروڑ کو نقصان

Air India

نئی دہلی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ کو نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے چھکے چھڑا دیئے۔

بھارتی فضائی کمپنی نے بھاری نقصان کے بعد حکومت سے کروڑوں روپے کی سبسڈی کا مطالبہ کر دیا۔ جو بھارت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کے لیے چین سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائن کو طویل راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار حکمت عملی نے بھارت کو نہ صرف عسکری میدان بلکہ معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp