لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اسکولوں کی کم از کم 8 فٹ بلند چار دیواری تعمیر کی جائے۔ اور اسکولوں کی چار دیواری پر ریزر وائر لگانا لازمی ہے۔
اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ یو پی ایس کی تنصیب بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسکول کے گیٹ پر وزٹر رجسٹر رکھنا بھی لازم ہو گا۔ ہنگامی صورتحال کے لیے پولیس کا رابطہ نمبر نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹنر اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
