پنجاب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نمانہ گل رخ فرید کا کہنا ہے کہ 30جون 2026 تک ریٹائر ہونیوالے تمام ملازمین کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے۔
سہولت سے ملازمین کو بروقت ریٹائرمنٹ فنڈز کی ادائیگی ہو سکے گی، ملازمین کیلئے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن کی سربراہی میں اے جی آفس میں سہولت سینٹر قائم کیا گیاہے۔جی پی فنڈ سلپس اب صرف متعلقہ ملازم کو ذاتی طور پر جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے تقرر، تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے اب متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاونِ خصوصی کی منظوری سے کیے جا سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے اور تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔
اسی اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینیئر پولیس افسر محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
