آئی سی سی نے نئی مینز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
بیٹرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجہ ترقی حاصل کر پہلے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے روہت شرما دوسرے جب کہ افغانستان کے ابراھیم زردان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے کپتان شبمن گل چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں ابرار احمد 11 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، ان کا نمبر 9 واں ہے۔ پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، دوسرے پر جنوبی افریقا کے کیشور مہاراج ، تیسرے پر مہیش تھیکشنا موجود ہیں۔
بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ ڈالا
آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا ، نیوزی لیند کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
