آزاد جموں کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں 18 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں ، وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وزراء میں سردارجاوید ایوب، میاں وحید ، جاوید بڈھانوی ، ملک ظفر، دیوان چغتائی ،چودھری ارشد، قاسم مجید، ضیا القمر ، چودھری رشید ، نبیلہ ایوب، رفیق نیئر، یاسرسلطان، بازل نقوی ، عامریاسین، محمد حسین چودھری ،اخلاق فہم، اخترربانی ، علی شان سونی جبکہ مشیروں میں فہد یعقوب اور احمد صغیر شامل ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد ہونیوالے فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
واضح رہے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، حلف برداری تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، گورنر خیبر پختونخوا، فریال تالپور، ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام نے شرکت کی تھی۔
