یونس خان کرکٹ ہی نہیں گائیکی کے بھی استاد نکلے، گانے گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
عمر گل نے سابق کپتان یونس خان کی گنگاتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری کر دیے گئے
سابق کپتان نے بالی ووڈ کا گانا میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا، گایا۔ گانے کے دوران ان سے بول میں غلطی بھی ہوئی۔
غلطی پر نہ صرف وہ خود ہنسے بلکہ گانا سننے والے بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے، یاد رہے کہ یونس خان، عمر گل و دیگر کھلاڑی سلیبرٹی لیگ کے سلسلے میں اس وقت ہیوسٹن میں موجود ہیں۔
ٹیم ڈنر کے موقع پر یونس خان نے گانا گنگنایا، وائرل ویڈیو میں یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتوں کو مداحوں نے خوب سراہا ہے۔
