مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے ، انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں ۔ جسٹس جمال نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔
رولز 2025 اپ ڈیٹ ، سستا اور فوری انصاف ممکن ہو گا ، سپریم کورٹ
جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی۔
