کراچی، بوٹ بیسن تھانے کی پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کی تنصیبات کی چوری میں ملوث تین ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دوملزمان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پسٹل، چوری میں استعمال ہونے والے اوزاروں سے بھرا بیگ اور ایک سیڑھی برآمد کی گئی۔
عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سیف سٹی پروجیکٹ کا ڈی بی باکس چوری کرنے کی نیت سے اس مقام پرموجود تھے۔
پولیس کے مطابق چند روزقبل بھی یہی گروہ ایک ڈی بی باکس چرا کرفروخت کرچکا ہے، جس کا انکشاف دورانِ تفتیش سامنے آیا، ملزمان نے مزید بتایا کہ وہ شہرکے مختلف علاقوں میں تنصیبات اورتنہاء مقامات کونشانہ بناتے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزمان کی نشاندہی پرپولیس نے انکے ایک اورساتھی کو بھی حراست میں لے لیا، گرفتار شریکِ جرم کے گھر سے چوری شدہ ڈی بی باکس میں موجود لیتھیم بیٹری، انورٹراوردیگرقیمتی سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی، ناجائز اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں اورمتعدد بارقانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
