تہران: ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران حکومت کا کہنا ہے بھارت نے ویزا فری سہولت کا بےجا استمال کیا۔ بھارتی شہریوں کی جانب سے مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیاں، جعلی روزگار کا جھانسہ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہو گیا تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق جعلی ایجنٹوں کے ذریعے ایران پہنچنے والے بھارتی شہریوں کو وہاں کے جرائم پیشہ گروہ غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور بعض معاملات میں دہشت گرد نیٹ ورکس تک استعمال کرتے رہے۔
بہت سے بھارتی شہری غلط بیانی کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔
حکام کے مطابق ایران کے مفادات پر بھارت کے اندر حملے، سوشل میڈیا پر ایران مخالف پروپیگنڈا اور بھارتی حلقوں میں ایران مخالف بیانیہ بھی دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کا سبب بنا۔
ایران کا واضح مؤقف ہے کہ بھارتی شہریوں کی یہ مشکوک سرگرمیاں اس پابندی کا سبب بنیں۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے بھی ایک نئی ہنگامی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کئی بھارتی شہری جعلی روزگار کے لالچ میں ایران گئے۔ جہاں انہیں بعد میں اغوا کر لیا گیا۔
بھارتی حکومت نے قبول کیا کہ ایسے واقعات اتنے بڑھ گئے کہ ایران یہ سہولت ختم کرنے پر مجبور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھر پور خیرمقدم
ایران کے نئے ضابطوں کے تحت اب کسی بھی بھارتی شہری کو ایران میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کے لیے بھی لازمی ویزا درکار ہو گا۔
