لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ابتدائی بیان اورمیڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، یہ افسوسناک واقعہ 14 نومبرکو پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ اسی روز تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم واقعے کے بعد لڑکی کو شہرکے ایک اسپتال میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، لوکیشن ڈیٹا اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اوراسے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کومزید تفتیش کے لئے جنڈرکرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں جدید تحقیقاتی طریقہ کار کے تحت واقعے کا ہرپہلو تفصیل سے دیکھا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اورنفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
