دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قدرتی حسن، تاریخی ورثہ اور منفرد ثقافت کسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں۔
اس فہرست کے مطابق دنیا بھر کے ہزاروں تجربہ کار سیاحوں نے ان ممالک کو اپنے ذاتی سفر کے تجربات کی بنیاد پر منتخب کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ وہ جگہیں ہیں جو ہر بکٹ لسٹ میں شامل ہونی چاہئیں۔
تازہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ Rough Guides کی پولنگ میں ہزاروں ریڈرز نے نیوزی لینڈ کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے خوبصورت ملک قرار دیا۔
انہیں وہاں کے برف سے ڈھکے پہاڑ، نیلگوں جھیلیں، لمبے ساحل، حیرت انگیز مناظر اور بے شمار ایڈونچر سرگرمیاں سب سے زیادہ متاثر کن لگیں۔
فہرست کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں دوسرے نمبر پر یونان، تیسرے پر اٹلی، چوتھے پر جاپان، پانچویں پر سوئٹزرلینڈ، چھٹے پر ناروے، ساتویں پر انڈونیشیا، آٹھویں پر کینیڈا، نویں پر آئس لینڈ، دسویں پر بھارت اور گیارہویں نمبر پر تھائی لینڈ شامل ہیں۔
سال 2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، امریکا پہلے نمبر پر
حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہو سکا، حالانکہ دنیا کے کئی ٹریولرز اور بین الاقوامی بلاگرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات، تاریخی قلعوں اور مہمان نوازی کو بارہا سراہ چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر سیاحتی سہولیات اور عالمی سطح پر مؤثر پروموشن سے پاکستان کا نام مستقبل میں ایسی فہرستوں میں باآسانی شامل ہو سکتا ہے۔
