کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی ، بٹ کوائن کی قیمت میں کمی جاری ، ایک بٹ کوائن 90 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سات ماہ میں بٹ کوائن کی یہ سب سے کم ترین قیمت ہے، اکتوبر میں بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تھی، نومبر میں اس میں 30 فیصد کمی ہو چکی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق بٹ کوائن کے علاوہ ایتھیریم کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اگست میں ایک ایتھیریم 4955 ڈالر کا تھا، اب 40 فیصد کمی کے بعد ایک ایتھیریم کی قیمت 2997 ڈالر پر آ گئی ہے۔
تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا
تجزیہ کاروں کے مطابق، 50 ہفتوں کی ’موونگ ایوریج‘ سے نیچے جانا اور 4 مئی کے بعد پہلی بار بٹ کوائن ایک لاکھ ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت نے مارکیٹ میں احتیاطی رجحان کو مضبوط کر دیا ہے۔
