امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں فیفا کے چیئرمین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کر دی، امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں ، سیاٹل میں امن وامان کا مسئلہ ہونے کی صورت میں میچ دوسرے شہر منتقل کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ایک سال بعد کمپیوٹر چپس بننا شروع ہو جائیں گی، امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی شکل میں جرائم پیشہ افراد آئے۔ جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔
