جنوبی بھارت کی معروف ملیالم فلموں کی اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ طور پراعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ اس سال اگست 2025 سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی زندگی کے ’’سب سے پرسکون اور شاندار مرحلے‘‘ سے گزر رہی ہیں۔
میرا وسودیون نے اپنے تیسرے شوہر، فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پرہوئی تھی جو بعدازاں دوستی اور رشتے میں بدل گئی۔
پاکستانی ریپر طلحہ انجم بھارتی پرچم لہرانے پر تنازعے کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے گزشتہ برس کوئمبتور میں شادی کی تھی تاہم یہ ازدواجی رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا، اداکارہ نے وپن پوتھینکم کے ساتھ شادی کے موقع پربنائی جانے والی تمام تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
43 سالہ اداکارہ میرا وسودیون ملیالم سینما کی جانی مانی شخصیت ہیں اورفلموں تھنماتھرا، اوروون، ویرم: فائٹ فار جسٹس اور ام اہا میں اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔
اداکارہ اپنی نجی زندگی کے مشکل فیصلوں کے باوجود کہتی ہیں کہ وہ اب اپنے کیریئراورذہنی سکون پر توجہ دے رہی ہیں اور اسی مرحلے کو زندگی کا سب سے بہتر دور قرار دیتی ہیں۔

