سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اوراقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
محمد بن سلمان کے دورے میں خطے کی صورت حال، توانائی کے شعبے میں شراکت داری اورسرمایہ کاری سے متعلق متعدد معاملات پرگفتگو متوقع ہے۔
دفاعی معاہدہ، یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدنے کا فیصلہ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، سعودی ولی عہد کا باضابطہ استقبال کرینگے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کے امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ مفادات سے متعلق اہم فیصلوں پربات چیت ہونے کی امید ظاہرکی جا رہی ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اشتراک کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
