بہاول پور میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماردی۔
موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کا ڈرائیور نیند میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
