سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ ٹرائی سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چارث اسالنکا اور کھلاڑی فرنیڈو کو بہتر علاج کے لیے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد داسن شاناکا کو ٹیم کی عبوری کپتانی سونپی گئی ہے، جو موجودہ سری لنکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بورڈ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میدان میں مکمل تیاراورمؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سری لنکا کے شائقین کو اس تبدیلی کے بعد ٹیم کی قیادت میں عارضی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی جبکہ کھلاڑیوں کی صحت یابی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ٹرائی سیریز کے دوران داسن شاناکا کی کپتانی ٹیم کے لیے اہم تجربہ ثابت ہو سکتی ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کے تندرست ہونے تک ٹیم کے دیگر میچز کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

