مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی،اس افسوسناک حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 43 افراد سوار تھے جن میں سے 16 کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔ بس میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانہ واقعے کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی میتوں کو وطن واپس لانے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
