سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم (babar azam)نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کر کے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بابر اعظم 100 اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ،انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔
انضمام الحق تمام فارمیٹس کی اننگز میں 99 بار ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
یاد رہے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
