پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
اس سے قبل ایران بھی ثالثی کی پیشکش کر چکا ہے، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریاز خارووا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام روس اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اہم شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مصالحتی کوششیں پائیدار امن کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
ماریاز خارووا نے تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات کو قرار دیا اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں،بات چیت کے ذریعے اختلافات کا حل نکالیں۔
روسی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے کہا کہ اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے۔
میکسیکو میں بھی حکومت مخالف ‘جین زی’ مظاہرے، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کی تھی، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مصالحت کیلئے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

