اسلام آباد، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کر دی ہے۔
جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی فی لیٹر قیمت 284 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں تاریخ کی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اس فیصلے کے بعد ڈیزل صارفین کے لیے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس سے آئندہ چند ہفتوں کے لیے قیمتیں حتمی ہو گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے اعلان تک برقرار رہیں گی اور قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کردیا گیا۔
