لاہور، پنجاب بار کونسل نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹرآف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جلد ممکن ہو گی اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے تاخیرکا خاتمہ ہو گا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا
اس کے علاوہ قومی اہمیت کے حامل معاملات میں بروقت انصاف فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی جوملکی استحکام اورعوام کے اعتماد کے لئے نہایت ضروری ہے۔
پنجاب بار کونسل نے حکومت اورمتعلقہ اداروں پرزوردیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کے عمل کو شفاف اورموثرانداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام اوروکلاء کا اعتماد عدالتی نظام پرقائم رہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت ملک میں عدلیہ کے کردار کو مزید مستحکم کریگی اورآئینی و قانونی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائے گی۔
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل محمد اشفاق نے کہا کہ یہ ترمیم عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کے عزم کی عکاس ہے۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ عوامی مفاد اورآئینی بالادستی کا ہرصورت تحفظ کریں گے۔
