لوئر دیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان افریدی نے لوئر دیر کے علاقے میں 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے 40.8 میگاواٹ صاف اورماحول دوست بجلی حاصل ہوگی جبکہ نیشنل گرڈ کوتجارتی بنیادوں پربجلی کی فراہمی بھی شروع ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ سے سالانہ کروڑوں یونٹ آلودگی سے پاک بجلی پیدا ہو گی، جس سے ہزاروں گھروں کو سستی اورصاف توانائی میسرآئے گی۔
پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے کی رپورٹ پرقانونی چارہ جوئی کا اعلان
محمد سہیل خان افریدی نے کہا کہ منصوبہ نہ صرف مقامی سطح پرروزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صنعتوں کی بحالی اورمعیشت کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردارادا کرے گا۔
ان کے مطابق پراجیکٹ سے سالانہ 2.4 ارب روپے آمدنی متوقع ہے، جو صوبے کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد دے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ ان منصوبوں پر فخر کرتے ہیں جو بانیوں نے شروع کیے تھے، انہیں ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہ ملنے سے صوبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مئی سے نومبر تک صوبائی حکومت کو ایک این او سی بھی جاری نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے صوبے کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، وفاق ہمارے تین ہزارارب روپے بقایا ادا کرے تو صوبہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں بڑھتے سویلین نقصانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
