ایشیز کے آغاز سے پہلے ہی آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ ان کے تین اہم فاسٹ بولرز انجریز کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوکر ابتدائی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ان کی جگہ مائیکل نیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر شان ایبٹ بھی انجری مسائل کے باعث پہلے ٹیسٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں، جس کے بعد آسٹریلوی پیس اٹیک شدید دباؤ کا شکار دکھائی دیتا ہے۔
تین فاسٹ بولرز کی عدم دستیابی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کے لیے اسکواڈ کا انتخاب مشکل ہوگیا ہے۔
کمر کی انجری ، پیٹ کمنز کی ایشز سیریز میں شرکت مشکوک
اگر آسٹریلیا چار فاسٹ بولرز کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور مائیکل نیسر کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے برینڈن ڈوگیٹ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
