انڈہ دنیا بھر میں ایک مقبول اور غذائیت بخش غذا کے طور پر جانا جاتا ہے، اس میں پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ناشتہ کے لیے انڈے کی کون سی مقدار زیادہ مفید ہے، سفیدی یا زردی؟
انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی میں صرف 17 کیلوریز اور 3.6 گرام اعلیٰ معیار کا پروٹین ہوتا ہے، جبکہ اس میں چکنائی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ یہ وزن کم کرنے یا پٹھوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔
ایک سنگترہ روزانہ کینسر سے بچاؤ کا آسان طریقہ، سائنسی تحقیق
فوائد:
– مکمل پروٹین فراہم کرتی ہے جو پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے ضروری ہے۔
– کولیسٹرول نہ ہونے کی وجہ سے دل کی بیماری کے شکار افراد کے لیے محفوظ ہے۔
– اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے حامل بایواکٹو پیپٹائیڈز موجود ہیں جو تھکن کم کرنے اور آنتوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
– پوٹاشیم اور رائبوفلاوین آنکھوں اور بلڈ پریشر کے لیے فائدہ مند ہیں۔
انڈے کی زردی
زردی میں تقریباً 55 کیلوریز، 2.7 گرام پروٹین اور 4.5–5 گرام چکنائی شامل ہوتی ہے۔ اس میں کولیسٹرول بھی پایا جاتا ہے، لیکن یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔
خالی پیٹ یہ پھل کبھی بھی نہ کھائیں، ماہرین کی وارننگ
فوائد:
– وٹامن A، D، E، K اور B گروپ کے وٹامنز کے ساتھ آئرن، فاسفورس اور زنک فراہم کرتی ہے۔
– اومیگا‑3 فیٹ ایسڈز دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
– کولائن کا اہم ذریعہ ہے جو دماغ اور جگر کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
– لیوٹین اور زیاکانتھن جیسی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آنکھوں کی حفاظت میں مدد دیتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق دونوں حصوں کے اپنے فوائد ہیں، اور انتخاب آپ کی غذائی ضروریات پر منحصر ہے، وزن کم کرنا یا پٹھے بنانا ہو تو سفیدی بہترین ہے، جبکہ متوازن اور غذائیت بھرپور ناشتہ کے لیے زردی شامل کرنا فائدہ مند ہے۔
