وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے۔
مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا ہے،وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار بن گئے ہیں۔
