مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکا سرینگر میں نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے ارکان شامل ہیں، جو تھانے میں محفوظ کیے گئے دھماکا خیز مواد کا معائنہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدین نے روئٹرز کو بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متاثرین کے جسمانی اعضا قریبی گھروں تک بکھر گئے۔
زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
A massive explosion occurred inside the Nowgam Police Station in Srinagar, Jammu and Kashmir.
Blast happened when the FSL team along with Police and Tehsildar were inspecting the large Ammonium Nitrate explosive which was confiscated earlier.
Nowgam Police had recently… pic.twitter.com/71bc4IpVkw
— Intel Sage 🇮🇳 (@IntelSage) November 14, 2025
دھماکے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی، لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا ضبط کیے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔
تاہم جموں و کشمیر پولیس نے تاحال اس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ایک مقامی پولیس افسر نے روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے بعد تھانے کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔
#BREAKING Disturbing visuals from Srinagar hospitals.
Casualties from the Nowgam Police Station blast being brought in continuously.
Sources indicate the explosive chemical was extremely volatile.
Investigation is in full swing.#Kashmir #NowgamBlast pic.twitter.com/4KktathruX— TridentX ᴵⁿᵗᵉˡ (@TridentxIN) November 14, 2025
یہ دھماکا اس واقعے کے صرف 4 دن بعد پیش آیا ہے جب نئی دہلی میں ایک کار دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
