بابر اعظم نے معروف اوپنر سعید انور کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے 807 دن بعد ایک روزہ میچوں میں سنچری اسکور کی، انہوں نے نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ کئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویلڈن گرین شرٹس،تھینک یو سری لنکا: چئیرمین پی سی بی
بابر اعظم babar azam نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 گیندوں پر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے 102 رنز بنائے،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 20ویں سنچری تھی۔
بابر اعظم نے 10 سالوں کے دوران 139 ایک روزہ میچوں کی 136 اننگز کھیلیں اور 37 نصف سنچریاں اور 20 سنچریاں مکمل کرتے ہوے معروف اوپنر سعید انور کا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔
Babar Azam leads the way for Pakistan with his 20th ODI century 👏#PAKvSL 📝: https://t.co/lkbesLeJKG pic.twitter.com/03dVxOhihj
— ICC (@ICC) November 14, 2025
بابر اعظم نے 20 ون ڈے سنچریاں بنا کر برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل کیریئر میں 19 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔
بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 108 اننگز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
