چیئرمین پی سی بی محسن نقوی (mohsin naqvi) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Well done, Green Shirts! 💚
Thank you, Sri Lanka.Would like to congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka. Today was a victory not only for Pakistan’s peaceful and vibrant atmosphere, but also for the strong friendship between Pakistan and Sri…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 14, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ویلڈن گرین شرٹس،تھینک یو سری لنکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پرامن پاکستان کے ساتھ مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔
دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی
بابر اعظم ،فخر زمان اور رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے سیریز جیتی،سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا۔
